لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف لاہور ہوئی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کرکے عمران نے عام شہریوں کو بغاوت پر اکسایا۔ ملک پہلے ہی امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت بند کرنے کی دھمکی سے اسٹاک ایکسچینج اور ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس انوارالحق اور جسٹس قاسم خان بھی شامل ہیں، بنچ 26 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ عمران خان نے 2 نومبر کو اسلام ا?باد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کے ٹی او آر کو من و عن تسلیم کرلے۔
دو نومبر دھرنے کیخلاف بڑا اقدام ، فل بینچ تشکیل دیدیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































