بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا،عین موقع پر بڑے اتحادی کا جھٹکا،خیبرپختونخواحکومت لرز اُٹھی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اگر سرکاری سکولوں میں اسلامیات اساتذہ کی پوسٹ بحال نہ کی اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق اردہ کو سرکاری زبان کا درجہ نہ دیا تو جماعت اسلامی حکومت سے علیٰحدہ ہو جائے گی۔سراج الحق نے ان خیالات کااظہار اضاخیل میں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو امریکہ کا اصطبل بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگریزوں سے جاگیریں اور خطاب لینے والوں نے قوم پر جمود طاری کر دیا ہے جماعت اسلامی اس جمود کو توڑے گی اور اضاخیل کے اجتماع میں اتنی بڑی تعداد مرد و خواتین کے اجتماع سے اس جمود کو توڑنے کا آغاز ہو گیا ہے۔سراج الحق نے کہاکہ ہم ظلم کے اس نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں اور جو لوگ اس بغاوت میں حصہ نہیں لیتے وہ بھی اس جرم میں شریک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ دو فی صدمافیا نی98فی صد عوام کو یر غمال بنایا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف نے کامیاب وزیر خزانہ قرار دیا ہے کہ انھوں نے اپنے بچوں کا بیک بیلنس بڑا دیا ہے اور ملک کو 19ارب ڈالر کا مقروض کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے منشورکے مطابق ہرمطالبے کوپوراکرنے کےلئے ہرفورم استعمال کیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…