اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

جس وقت وزیر اعظم تقریر کے دوران غریبوں کا ذکر کرتے وقت آبدیدہ ہو گئے تھے اس وقت مریم نواز پہلی صف میں بیٹھی کیا کر رہی تھیں؟

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف تقریر کے دوران غریبوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے تھے لیکن عین اسی وقت پہلی صف میں براجمان وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز پہلی صف میں بیٹھی ہمراہ بیٹھے شخص کے ساتھ ہنس مسکرا کر گفتگو کر رہی تھیں ۔ سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے مریم نواز کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ کہا جا رہا کہ کیا یہ سب کچھ پلان تھا؟ اور ڈرامہ تھا؟
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی نواز شریف کے آنسووں کا بھی دنیا نے مزاق اڑایا،انہیں آنسو نہیں آئے تھے ،انھوں نے آنکھوں میں گلیسرین ڈالی تھی۔نواز شریف وہ نہیں جو دکھائی دیتے ہیں اور ہم حسن اور حسین کے ساتھ نہیں ہیں جو اپنی گولڈن اسٹیٹ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ہمیں ایک ڈسٹرکٹ میں روک لے گی تو یہ اس کی غلطی ہے۔ہم جدوجہد کر رہے ہیں ،ہار نہیں مانیں گے۔دھرنے میں شرکت کے لئے طاہر القادری سے رابطہ ہو سکتا ہے ، سیکنڈ راونڈ کے لئے انہیں رکھ سکتے ہیں،سراج الحق کو بھی کرپشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔2نومبر کوجو گھر میں بیٹھے گا وہ چور حکومت کے ساتھ تصور کیاجائے گا، اب ٹی ٹونٹی ہوگا،دس سے بارہ دن میں فیصلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کوگرفتار کیا گیا توہزاروں لوگ انہیں چھڑانے جائیں گے،وہ عدالت نہ گئے تو اپنے وکیل کو بھیج دیں گے۔سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ریلی ناکام ترین تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…