منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر مملکت روانگی، میاں رضا ربانی صدر بن گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے ان کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی قائمقام صدر مملکت کے فرائض سر انجام دینگے ۔ اپنے دورہ قطر کے دوران صدر مملکت ممنون حسین قطر کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی ۔ دوسری جانب پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے درخواستوں کی سماعت کی تاریخ یکم نومبر مقرر کردی، وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔ جمعہ کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے درخواستوں کیسماعت یکم نومبر مقرر کردی ۔ واضح رہے کہ عدالت نے جمعرات کو سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ۔
یادرہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذاتی کرپشن پر سرکاری وکیل کے مقدمہ لڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔پشاور روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی کرپشن پکڑی گئی ہے اور کوئی جواز نہیں کہ ان کا مقدمہ سرکاری وکیل لڑے وہ اپنے ذاتی وکیل کے ذریعے پاناما لیکس کا کیس لڑیں۔ اٹارنی جنرل شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے کی کوشش نہ کرے۔ وہ کس منہ سے عوام کے پیسے سے کرپٹ وزیراعظم کا کیس لڑرہے ہیں۔ شریف خاندان ارب پتی جبکہ ان کے بچے کھرب پتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں اور ان کے پیچھے بھارتی لابی کام کررہی ہے، جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے، نوازشریف 7 ماہ سے کوئی جواب نہیں دے رہے لیکن اب ان کو حساب دینا ہوگا،اب بھی وقت ہے کہ نواز شریف احتساب کے لئے خود کوپیش کردیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے حکمرانوں کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور یہ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ 2 نومبر کا دھرنا فوج کرارہی ہے اور فوج امن نہیں چاہتی، اب حکمرانوں نے 2 نومبر کے حوالے سے کالعدم تنظیوں کی اسلام آباد آمد کا نیا شوشا چھوڑا ہے کبھی ہمیں مذاکرات کے لئے کہا جاتا ہے لیکن اب مذاکرات 2 نومبرکو اسلام آباد میں ہی ہوں گے اور عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہوگا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…