منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2 نومبر دھرنا،ن لیگ کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ ، کیا بات ہوئی ؟ پتہ چل گیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے پارلیمانی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، خورشید شاہ نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز تحریک انصاف کی جانب سے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے اور صورت حال سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے رکن خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشیدہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان پانامہ لیکس سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے سیاسی صورت حال پر تحفظات کا اظہار اور بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیاتاہم خواجہ سعد رفیق نے موجودہ پر سیاسی بحران پر تفصیلی بات چیت کیلئے ملاقات کا وقت مانگ لیا اور کہا کہ سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے تاہم خورشید شاہ نے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی اپنی پوزیشن واضح کر سکوں گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…