اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم لند ن رابطہ کمیٹی کے اہم رہنما ئوں ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو گرفتار کیے جانے کے بعد ایم کیو ایم لندن کی اہم پریس کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کنور خالد یونس کو پریس کلب آتے ہوئے گرفتار کر لیا ، تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم کے ایک اور ہنما کنور خالد یونس کو گورنر ہائوس کے قریب سے پریس کلب آتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو بھی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا، تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیاگیا ہے ، ڈاکٹر حسن ظفر پریس کانفرنس کرنے کے لیے پریس کلب کے ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک رینجرز کی گاڑی آئی اور انہیں موقع پر گرفتار کر لیا ، رینجرز موبائل میں انہیں فرنٹ سیٹ پر دو اہلکاروں کے درمیان بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ ان کے دوسرے ساتھ امجداللہ پریس کلب میں موجود ہیں۔پریس کلب میںموجود امجداللہ خان کا کہنا تھا کہ دو رہنمائوں کی گرفتاری کی وجہ آج کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی ہے ۔
ایم کیو ایم پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔۔! اہم ترین پریس کانفرنس ملتوی
22
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں