ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا 2نومبر کیلئے پلان ‘اے’ اور’ بی’ تیار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی طرف سے 2نومبر کو لاک ڈاؤن اسلام آباد کیلئے مختلف پلان تشکیل دیے جا رہے ہیں جن کے مطابق حکومت کی طرف سے پکڑ دھکڑ کی شکل میں سیالکوٹ ،گجرانوالہ یا کسی اور شہر سے جانے کے ہنگامی طور پرانتظامات کیے جائیں گے پی ٹی آئی نے پلان اے اور بی تیار کر لیے ہیں اور امکان یہی ہے کہ 2نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور سے مرکزی جلوس اسلام آباد کا رخ کرے گا ۔پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزراء کو عمران فوبیا ہو چکا ہے جو سرکاری سرگرمیاں چھوڑ کر ہر 2گھنٹے بعد پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بیٹھ جاتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمران خاطر جمع رکھیں عوام اب رکنے والے نہیں اور 2نومبر حکمرانوں کا یوم حساب بن کر رہے گا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے میں سنٹرل پنجاب کے اضلاع سب سے آگے ہوں گے اور حکمرانوں کو تلاشی یا رخصتی پر مجبور کر کے دم لیں گے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم ساڑھے3برسوں تک وزارت عظمیٰ” انجوئے “کرنے کے بعد اب مگر مچھ کے آنسو بہانے سے باز رہیں اور عوام کو اپنی نا اہلی اور ناکامی کی اصل وجوہات سے آگاہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ 1985سے برسر اقتدار خاندان ٹسوے بہا کر مظلوم نہیں بن سکتا عوام ان کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع پارٹی رہنماؤں کے مشاو ر تی اجلاس سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی زیر صدارت منعقد ہوئے جہاں عبدالعلیم خان نے2نومبر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طالب علموں نے گلریز اقبال کی سربراہی میں صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات میں یقین دلایا کہ 2نومبر کو نوجوانوں کا ہرآول دستہ سب سے آگے ہو گا اور ماضی کی طرح عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے ۔ایم پی اے شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے عمران ٹائیگر فورس کی صدر ثانیہ کامران اور سید راشد ریاض نے بھی عبدالعلیم خان سے اجلاس منعقد کیا اور 2نومبر کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا سنٹرل پنجاب کے اضلاع قصور ،ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ساتھیوں سمیت چےئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں صدر سنٹرل پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور شرکت کا یقین دلایا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…