اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) حکام میں سرد جنگ شدت اختیار کرگئی۔وزارت داخلہ نے ایف آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر نواز الحق ندیم کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور ایف آئی اے حکام میں سرد جنگ شدت اختیار کرگئی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر نواز الحق ندیم کو نہ ہٹانے پر وزارت داخلہ نے ایکشن لے لیا ہے اور وزارت داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر نواز الحق کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نواز الحق کی میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کی نامزدگی کے بعد وزارت داخلہ نے اسے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی،ایف آئی اے حکام کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وزارت داخلہ نے مداخلت کی۔