اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن میں بڑی بغاوت،متعدد اہم رہنماؤں کو نوٹس جاری،بعض کی رکنیت منسوخ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 32 لیگی چیئرمینوں کو شوکاز نوٹس جاری، جنرل سیکرٹری لاہور اقلیت ونگ چوہدری یوسف جاوید کی رکنیت منسوخ کر دی گئی، چیئرمینوں نے پارٹی اتھارٹی کے بغیر مخصوص نشستوں پر امیدوار تجویز کیے، مسئلے پر مسلم لیگ (ن) لاہور کی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق چیئر مینوں کی پارٹی اتھارٹی کے بغیر مخصوص نشستوں پر امید وار تجویز کرنے پر مسلم لیگ (ن) لاہور کی قیادت نے نوٹس لے لیا، مسئلے پر نصیر آباد لیگی آفس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں محمد پرویز ملک، خواجہ احمد حسان اور خواجہ عمران نذیر نے خصوصی شرکت کی۔محمد پرویز ملک نے کہاکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جواب دہ ہونا ہوگا، چیئرمینوں کے خلاف پارٹی ایکٹ کے آرٹیکل 7 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔خواجہ احمد حسان نے کہاکہ پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، میاں نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پارٹی میں ڈسپلن لانا چاہتے ہیں جس پر ہر کارکن کوعمل کرنا ہوگا۔خواجہ عمران نذیر نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔خواجہ عمران نے کہا کہ مسئلے پر تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے سربراہ ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی ہوں گے جبکہ چوہدری شہباز اور تنویر ضیا بٹ کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ خلاف ورزی کرنے والے چیئرمین 3دن کے اندر کمیٹی کو جواب داخل کرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…