اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

صدر پاکستان 23 اور 24اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین 23 اور 24اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے جس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے‘ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات‘ علائی امور اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین 23اور 24 اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے‘ صدر پاکستان قطر کا دورہ امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر کررہے ہیں‘ دورے کے دوران صدر پاکستان قطر کے امیر اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات‘ علاقائی امور اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ پاکستان اور قطر کے مختلف شعبوں میں بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کا علاقائی اور عالمی امور پر موقف یکساں ہے۔ پاکستان اور قطر عالمی فورمز پر بھی ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور عوامی سطح پر رابطوں کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانی قطر میں مقیم ہیں۔ مارچ 2015 میں قطر کے امیر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی فروری 2016 میں قطر کا دورہ کیا تھا۔ (ن غ)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…