اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گورنر سندھ استعفیٰ دے کرالزامات کاسامناکریں ،پیپلزپارٹی کی رہنماکے بیان پرگیم الٹ گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سا بق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکر ٹری ناہیدخان نے کہا ہے کہ سندھ کے گورنر عشرت العبا د فوری طور پر مستعفی ہو کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کریں عشرت ا لعبا د نے انکشا فا ت نہیں بلکہ اعترا فا ت کئے ہیں ان کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائی پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا یہ قانون ِقدرت ہے کہ اسکے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں انھوں نے کہا کہ اللہ میاں نے سو موٹو لیا ہے جس کے بعد نواز شریف ،آصف زرداری ،اور الطا ف حسین کی سیا ست عوا م کے سامنے بے نقا ب ہوگئی ہیں پی پی پی رہنما نے عشرت العباد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا جس طرح گورنر سندھ نے سیاسی پریس کانفرنس اور مختلف ٹاک شو ز میں اپنے سیاسی مخالفین پر الزا ما ت اور دھمکیاں دی ہیں وہ انکے منصب کے منا فی ہیں ڈاکٹر عشرت العباد کی طویل گورنری کا راز مصطفی کمال ،سرفرا ز مرچنٹ، صولت مرزا ،انیس خان ایڈووکیٹ نے کھول دیا ہے جس کے بعد ان کا اس عہدہ پہ رہنا وفا ق کیلئے خطرہ ہے ۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 14سال سے کرا چی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی اور سندھ کا گورنر خواب غفلت سے اس وقت بیدار ہوا جب آ گ اس کے گھر تک پہنچ گئے ۔اب گورنر سندھ کو عظیم طارق کا قتل سا نحہ بلدیہ نے12مئی کے شہدا ء کی یا دستا نے لگی ۔پی پی پی رہنما نا ہید خا ن نے کہا کہ عشرت العبا د لاکھ کوشش کر لیں وہ کسی کو بھی بچا نہ سکیں گے انھوں نے کہا کہ دو ہری شہریت کا حامل شخص 14سال سے ملک کے اس اہم عہدے پر فائز ہے یہ لمحہ فکر ہے ان انکشا فات کے بعد انکا سندھ کی گورنری کے عہدہ پر رہنا پاکستا ن کیلئے خطرہ کا با عث ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…