ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین پاکستان اقتصادی راہداری ، مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف کا کھل کر اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016 |

ڈیرہ اسما عیل خان(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے(ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے اس خطہ کی ہونے والی ترقی سے دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں مگر ہم سب نے متحد ہوکر دشمنوں کی سازشوں کا ناکام بنانا ہوگا ، کیونکہ اس راہداری کی تکمیل سے جہاں پاکستان میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا وہیں جغرافیائی اہمیت کی بنیاد پر خیبرپختونخواہ، جنوبی اضلاع اوع ڈیرہ اسما عیل خان بھی مثالی ترقی کرے گا ۔ وہ بدھ کو مغربی روٹ کے کنڈل یارک سیکشن کے معائنہ اور پنیالہ میں کیمپ آفس کے دورہ کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر نیشنل لاجسٹک سیل کے میجر فرحت عباس نے مولانا فضل الرحمان کو تعمیراتی کام کی رفتار، اسکے معیار کے حوالے سے بریفنگ دی، ضلع اسمبلی میں اپوزیشن یر لیڈر مولانا عبید الرحمان اور دیگر معززین علاقہ بھی انکے ہمراہ تھے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل اور اس سے تمام صوبوں کو سہولیات کی فراہمی کے معاملہ پر ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے ، کیونکہ اس عظیم منصوبے سے پاکستان کی ترقی وابسطہ ہے اور جتنی بھی سنجیدہ قوتیں اور سیاسی جماعتیں ہیں وہ روز اول سے اس منصوبہ میں دلچسپی لئے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملک کی تمام تر سیاسی قیادت کو یہ یقین دہانی کرائی جا چکی ہے کہ سب سے پہلے مغربی روٹ مکمل ہوگا اور اس روٹ پر تمام تر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جن میں آپٹیکل فائبر، ٹرانسمشن لائن، اور اکنامک زون شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں بھی تین انڈسٹریل زون بنانے کی حکومت کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی جا چکی ہے، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنی ڈوبتی سیاست کو بچانے کے لیئے اس عظیم منصوبہ کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں مگر ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی اور عوام ایسے عناصر کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، انہوں نے تعمیراتی کام کے حوالے سے این ایل سی کے کردار کوسراہا اور کہا کہ ہمارے عسکری ادارے اس راہداری کے تحفظ اور دیگر امور میں جو کردار ادا کررہے ہیں اس مشن میں پوری پاکستانی قوم اپنے اداروں کی پشت پر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…