منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ان لوگوں کو پکڑ کہ چوراہو ں پر لٹکا دو ‘‘ حکومت آگ بگولا ۔۔۔ احکامات جاری کر دئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کوئی سیاست نہیں ہورہی جو غلط کام کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے ،کرپٹ لوگوں کو کرپشن کی سزا ضرور ملے گی ،چائنا کٹنگ کرنے والوں کوبھی قطعی بخشا نہیں جائے گا، ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ جس نے جرم کیا اسے چوراہے پر لٹکائیں، بلدیہ فیکٹری میں 300افراد کی جانیں گئیں اس میں ملوث افراد کو ضرور پھانسی ہوگی ۔بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی مسائل پر نظر ہے،شہراورصوبے کی ترقیاتی منصوبے کیلیے وزیراعلیٰ کام کررہے ہیں اس لئے فوری طور پر 10ارب روپے جاری کیے، بدقسمتی سے 14سال سے گورنر ہوں اور مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کیا ہے،ایک نہایت ایماندار ناظم شہر نعمت اللہ خان سے ملکر کراچی کے لیے کام کیا،ترقیاتی کام میں دیر ہونے کی وجہ کرپشن اور نااہلی بھی ہے ،کیفوراورکیتھری2004اور2005 میں منظور ہواپرکام شروع نہ ہوسکا،ایف ڈبلیو او کیفور کامنصوبہ2سال میں مکمل کریگی،کے فورمکمل ہونے سے شہرکے پانی میں 260ملین گیلن پانی کااضافہ ہوجائیگا،ایم 9منصوبے پر بھی کام ہورہاہے،شہر میں ایک عرصے تک ترقیاتی کام رکے رہے،لیاری ایکسپریس وے مئی 2008 میں شروع ہوا،2016تک مکمل نہیں ہوسکا،8سال بعداب لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ کرپشن اور نااہلی بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی سیاست نہیں ہورہی جو غلط کام کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے ،کرپٹ لوگوں کو کرپشن کی سزا ضرور ملے گی ، بہت ڈرامے دیکھ لئے اب ڈرامہ کرنیوالوں کو جواب بھی دیا جائے گا اورغلط کام کرنے والا بخشانہیں جائیگا،کوئی سیاسی ڈھول اٹھاکر،بھتا خور،کرمنل،دہشت گرداورگن رنر بھی نہیں بچے گا،رینجرزپیشہ وارانہ طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے،ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ جس نے جرم کیا اسے چوراہے پر لٹکائیں اورچائنا کٹنگ کرنے والوں کوبھی قطعی بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگرہم نے غلط حساب کیا تو اللہ ہمیں بھی سزا دے گا،شہر میں کوئی اس چکر میں نہ رہے کہ اسے سپورٹ مل رہی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری میں انسانوں کوجلانیوالوں کوسزاملے گی،پھانسی لگے گی،بلدیہ فیکٹری میں 300آدمی جلانے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا ، غریبوں کوجلانے کے بعد انکے لواحقین کامعاوضہ کھانیوالے بھی نہیں بچیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجرموں کو پکڑا جائے اور چوراہوں پر لٹکایا جائے گا کیونکہ ہم نے مجرموں کو کیفرکردار پہنچانے کا عزم کررکھا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…