ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلی سندھ کی عمران خان کوبڑی نوکری دینے کی پیشکش

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی خدا بخش ،لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ کھیلیں وہ ابھی بھی سیمی فائنل اور فائنل میں الجھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اگرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوتے تو پاکستان ٹیم کل کا میچ ہار جاتی ، انہیں دوبارہ سے کرکٹ کھیلنی چاہیے اور اگر انہیں نوکری چاہیے تو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کو سفارش کر سکتا ہوں۔سانحہ کار ساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ سی ٹی ڈی کو سانحہ کار ساز کی دوبارہ سے تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، مقدمہ پرانا ہونے کی وجہ سے ملزمان تک پہنچنا ضروری ہے لیکن ہم سانحہ کے ذمہ داروں تک ضرور پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری مطالبات رکھے ہیں اور ہم ان چاروں مطالبات پر حکومت پر پوری طرح دباو¿ ڈالیں گے۔ وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں اور اگر یہ کام نہیں کرسکتے تو پھر ” گو نواز گو“ کے نعرے لگیں گے۔جب بھی کوئی کمیٹی بنتی ہے تو اس میں صرف ایک وزیر اعلیٰ نظر آتا ہے۔ ملک کے مسائل کا حل صوبہ سندھ میں ہے ، اس کو الگ کرنے کی کوشش کریں گے تو ” گو نواز گو“ کے نعرے لگیں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تو عمران خان نے ٹیم بھیج دی لیکن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔عمران خان کرکٹ کھیلیں وہ ابھی بھی سیمی فائنل اور فائنل میں الجھے ہوئے ہیں

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…