اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیش گوئی کی گئی کہ آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے اورمحکمہ موسمیات کے مطابق ابھی عوام موسم سرماکاانتظارکریں کیونکہ اس بارموسم گرماکی مدت زیادہ رہےگی جبکہ پیش گوئی کی گئی کہ آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے افسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔