اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان عوامی مقبولیت میں بازی لے گئے، اسلام آباد دھرنے کیلئے ایک ہی دن میں کروڑوں روپے چندہ جمع ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں حیران کن انکشاف کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کیلئے کارکنان کو کم ازکم 100روپے چندہ دینے کی اپیل کی تو ایک ہی دن میں چارکروڑروپے اکٹھے ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی میڈیاپرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی چندے کی ویڈیواپیل نشر ہونے کے بعد ’کھلاڑیوں‘نے پیسوں کی برسات کر دی، دبئی سے ایک کارکن نے پچاس ہزارروپے بھی چندہ دیا جبکہ مجموعی طور پر پہلے ہی روز پارٹی فنڈ میں چارکروڑروپے سے زائد جمع ہوئے۔ذرائع کے مطابق کپتان نے کھلاڑیوں کو پکارا تو ایک ہی دن میں کھلاڑیوں نے کروڑوں روپے چندہ جمع کروا دیا ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کم از کم 100 روپے چندہ ضرور جمع کروائیں۔ کپتان کے ایک کھلاڑی نے دبئی سے 50 ہزار روپے خصوصی طور پردھرنے کیلئے بھجوائے ہیں۔