ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے خاندان کیلئے 70 سال میں جو کام کوئی حکومت نہ کر سکی وہ ملک ریاض نے کر دکھایا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) ملک ریاض ایک بار پھر بازی لے گئے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے خاندان کیلئے 70 سال میں جو کام کوئی حکومت نہ کر سکی وہ ملک ریاض نے کر دکھایا۔ تفصیل کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے نواسے محمد اسلم کراچی میں گزشتہ کئی سال سے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ قائد اعظم کے نواسے محمد اسلم کی کسمپرسی کی خبر جب ملک ریاض کے پاس پہنچی تو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے قائد اعظم کے خاندان کیلئے فوری ماہانہ امداد کا اعلان کر دیا۔ ملک ریاض نے محمد اسلم جناح کی کی بیٹی کے علاج کیلئے بھی ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس موقع پر اسلم جناح نے کہا کہ میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہماری امداد کیلئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ملک ریاض نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس بات کو بوجھ سمجھتا ہوں، یہ وہ قرض ہے جو من حیث القوم ہم سب نے ادا کرنا ہے۔ ملک ریاض نے اعلان کیا کہ محمد علی جناح ؒ کے پورے خاندان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔
یادش بخیر کہ اس سے قبل کراچی کے معذوررہائشی کی خواہش پرملک ریاض کے زبردست قدام نے قوم کے دِل جیت لئے تھے ، تفصیلات کے مطابق کراچی منگھوپیر سلطان آباد کے معذوررہائشی عنایت اللہ نے اپنی سائیکل پر معروف بزنس مین اورسماجی شخصیت ملک ریاض کے نام ایک اپیل لکھ کرلگائی ہوئی تھی جس میں ملک ریاض سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیاگیا تھا اور ان کی فلاحی سرگرمیوں پر ان کاشکریہ اداکیاگیاتھا، اتفاق سے کسی نامعلوم شخص نے ان کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو کہ بالاخر ملک ریاض تک پہنچ گئی، جیسے ہی ان کی تصویر ملک ریاض تک پہنچی ان کی ٹیم مذکورہ معذور شخص کے پاس پہنچ گئی اور پچاس ہزار روپے نقد امداد کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ماہانہ دس ہزار روپے مستقل امداد بھی مقرر کردی،عنایت اللہ نے ملک ریاض کو فرشتہ صفت انسان قراردیتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا ہے اور کہا ہے کہ ملک ریاض جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ملتے ہیں جن کو غریبوں کا درد ہے اور وہ بلا کسی غرض کے مسلسل فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…