اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ ان پر ہونے والا ناکام قاتلانہ حملہ میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے طاہر جمیل نے کہا کہ رانا ثناء اللہ مجھے قتل کروانے کی کی کوشش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر قانون کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کریں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل جو فیصل آباد میں مسلم لیگ کے ایک دھڑے جس کے سربراہ چوہدری شیر علی سابق ایم این اے ‘ اور ان کے بیٹے وزیر مملکت عابد شیر علی کے دستے راست ہیں اور ان پر گزشتہ دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے جس میں ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔قبل ازیں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ ان کے ساتھ پیش آیا تھا میاں طاہر جمیل ایم پی اے کا کہنا ہے کہ وہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی بعض اقدامات متفق نہیں ہیں جو کہ چند ماہ قبل فیصل آباد میں اہم شخصیتوں اور کاروباری افراد کے قتل میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں نوید کمانڈو اور دیگر مجرموں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ورح برو اعتراف کیا تا کہ فیصل آباد میں تیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔
Rana Sana Ullah will be responsible if anything… by thezed-lad