جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مصطفی کمال کے الزامات پر عشرت العباد کا شدیدردعمل

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنر ہاؤس کے ترجمان نے ایک بے سروپا پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے متعلق الزامات کو بے بنیاد ، گمراہ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان الزامات کے برعکس گورنر کا کردار عوام کے سامنے ہے اور ہر طبقے سے انہیں بے انتہا عزت اور پزیرائی حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مصطفی کمال کے تمام بیانات اور ان کی پریس کانفرنسوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ انتہائی ذہنی دباؤ اور تضادات کا شکار نظر آتے ہیں، ان کی Bipolar شخصیت کے مدنظر اگر انہیں کسی ڈاکٹر سے علاج کی ضرورت ہے تو بہترین ماہر نفسیات تجویز کیا جاسکتا ہے ایک ان گائڈڈ میزائل اور استعمال شدہ کارتوس کو اس ہی کیفیت سے دوچار ہونا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ شاید تواتر کے ساتھ ناکامیوں نے انہیں اس ذہنی سطح تک پہنچادیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہمیشہ میرٹ، شفافیت اور عوام کی فلاح کو یقینی بنایا ہے اور آج بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر انہیں پزیرائی حاصل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…