لاہور( این این آئی)کسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کر کے ڈیوٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اعلیٰ سیاسی شخصیت کے پرائیویٹ طیارے کیلئے بیرون ملک سے لائے گئے پرزہ جات ضبط کر لئے۔بتایا گیا ہے کہ سندھ کی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے پرائیویٹ طیارے کیلئے بیرون ملک سے قیمتی پرزہ جات غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے پاکستان لائے گئے ۔کسٹم حکام نے لاہور ائیر پورٹ سے متصل کارگوکمپلیکس میں کارروائی کر کے پرزہ جات اپنے قبضے میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ان پرزہ جات پر ڈیوٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس کے باعث انہیں ضبط کیا گیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ڈیوٹی ٹیکس کی ادائیگی کر کے پرزہ جات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔