اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے کراچی کے سائٹ ایریا میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات گروپ کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گرفتار دہشت گرد پولیس کو متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کراچی کے سائٹ ایریا میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کل خان کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر تھی دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا اور سوات میں سکیورٹی فورسزاور پاک آرمی پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔