پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم ترین جیل میں ہنگامہ،درجنوں قیدی بارکوں سے نکل کر چھتوں پر چڑھ گئیسامان کو آگ لگادی گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ مراد جمالی(آئی این پی ) ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں قیدی جیل انتظام رویے کے خلاف بپھرگئے درجنو قیدی باریکوں سے نکل کر چھتوں پر چھڑکر جیل انتظامیہ کے نامناسب رویے کے خلاف سخت نعرے بازی احتجاج مظاہراہ ہلڑبازی کرکے اپنے سامان کو آگ لگادی اورجیل انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو مزید احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے ‘جیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد قیدیوں کو کنٹرول کرکے بارکوں میں واپس بند کردیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں قیدی جیل انتظام رویے کے خلاف احتجاجاً علامتی بھوک ہڑتال کرکے باریکوں سے نکل کر چھتوں پر چڑھ گئے جہاں قیدیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی اورقیدیوں نے اپنے سامان کو بھی آگ لگائی قیدیوں کا کہناتھا کہ جیل انتظامیہ کا رویہ ہمارے ساتھ ظالمانہ ہے غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کے ساتھ ہمارے آنے والے ملاقاتیوں سے بھاری رقم بٹوررہے ہیں اورجیل میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے اورہمارے ساتھ ذیادتی اورناانصافی کی جارہی ہے جیل وارڈرز کی جانب سے ہمیں بے جاتنگ کیا جارہا ہے جیل انتظامیہ کی ذیادتیوں اورظلم سے تنگ آکر ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوگئے انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات سے مطالبہ کیاہے کہ جیل انتظامیہ کی مبینہ نارواسلوک کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…