منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز کے نشتر برسا دئیے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز کے نشتر برسا دئیے۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ پرویز خٹک کی شخصیت بہت جاذب نظر ہے، وہ دبلے پتلے ہیں، انہیں دیکھتے ہی لوگ عاشق ہو جاتے ہیں۔مردان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحما ن نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی قانون سازی میں رکاوٹ ہیں اورجس کی وجہ سے حکومت سے ملکی حالات سنبھالے نہیں جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکی اور یہودی نہیں رہے گا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ جبر کی بنیاد پر قبائل پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے۔انہوں  نے کہاکہ دینی مدارس کو ووکیشنل اداروں اور کالجوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے، مسجد یا دینی مدرسے کی حیثیت کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔
تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف آف شورکمپنیوں کے حوالے سے جاری تحریک کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے ہتھیار کو تیسرے آپشن کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیاہے تاہم اسمبلی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی دونوں اتحادی جماعتیں اس سے متفق نہیں اور اپوزیشن نے بھی اسمبلی کی تحلیل کومتفقہ طور پر روکنے کاعندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس ضمن میں گورنرسے رابطہ اورعدالت سے رجوع کرتے ہوئے اسمبلی کو ہرصورت بچایا جائے گا۔ تحریک انصاف نے 30 اکتوبر کووزیراعظم کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے سے تحریک کے نئے آغازپر3آپشنز پر کام کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے ا?پشن کے تحت مذکورہ دھرنے ہی کے ذریعے وزیر اعظم کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے پرمجبورکیاجائے گاتاہم ایسا نہ ہونے پردوسرے ا?پشن کے طورپر تحریک انصاف ارکان اسمبلی مستعفی ہوں گے ،اس بارے میں تحریک انصاف ڈپٹی پارلیمانی سیکریٹری شوکت یوسفزئی نے ایکسپریس کو بتایا خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے یا اس کی تحلیل ہماراتیسرا ا?پشن ہو گا، حالات کے مطابق ا?پشنز کا استعمال کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت ترجمان مشتاق غنی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اسملبی تحلیل کرنے کا ا?پشن استعمال کیاجاسکتاہے تاہم یہ آخری آپشن ہو گا، اگراستعفوں کوفیصلہ ہوا تو پہلا نمبر ایم این ایز کا ہی ہو گا، خیبر پختونخوا اسمبلی کانمبر آخری ہوگا، جب مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھہ کیساتھ رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جان بچاکر بھاگنے کے چکر میں ہے کیونکہ ساڑھے 3 سال میں انھوں نے کچھ نہیں کیا جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اس کا راستہ روکاجائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف آف شورکمپنیوں کے حوالے سے جاری تحریک کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے ہتھیار کو تیسرے آپشن کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…