اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی وزیرداخلہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کوبڑی خوشخبری سنادی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ جون 2017 میں ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس سسٹم سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو بڑا فائدہ ہو گا۔ ایک سال میں 72 نئے پاسپورٹ آفس قائم کرنے جا رہے ہیں جن پر 70 کڑور روپے خرچ ہونگے۔ ای پاسپورٹ دس سال کے لیے جاری کیا جائے گا اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دی ہے۔ چوہدر ی نثارعلی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع میں ایک پاسپورٹ آفس قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے حکم پر انکوائری کا حکم دیا گیا۔ متعلقہ صحافی کا نام مجبوری کے طور پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ دو تین اور لوگ اس انکوئری کا حصہ ہیں انہیں بھی کہیں نہیں جانے دیں گے۔ صحافی پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں ہو گا لیکن انکوائری ہونی ہے۔ اس نے بیرونِ ملک بکنگ نہ کروا رکھی ہوتی تو اس کا نام کبھی بھی ای سی ایل میں نہ ڈالتے۔ بغیر تصدیق خبر شائع ہونے سے نان اسٹیٹ ایکٹر کو پاکستان کے مخالف بات کرنے کا موقع ملا۔ خبر میں دیے گیا مؤقف ہمارے دشمنوں کا مؤقف تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی ایسے عسکری ذرائع کو نہیں جانتا جو چھپ کر آپ سے رابطہ کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…