منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

طاہرالقادری جہانگیرترین سے ملاقات نہیں کریں گے ،معروف تجزیہ کارنے عمران خان کی سولوفلائیٹ اورلندن پلان سے پردہ اٹھادیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری جوکہ ان دنوں لندن میں ہے اورمیڈیامیں لندن پلان کی باتیں کی جارہی ہیں۔معروف تجزیہ کارفوادچوہدری نے اپنے تجزیے میں کہاکہ چوہدری سروراورشیخ رشید کالند ن کادورہ پہلے سے طے ہے جبکہ طاہرالقادری جہانگیرترین سے ملاقات نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اب سولوفلائٹ ہی لیں گے کیونکہ انہوں نے طاہرالقادر ی کے بارے میں جوزبان استعمال کی تھی اب طاہرالقادری کسی صورت تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک نہیں ہونگے اورنہ عمران خا ن سے اس سلسلے میں رابطہ کرینگے ۔فوادچوہدری نے کہاکہ طاہرالقادری جہانگیرترین سے ملاقات نہیں کرینگے کیونکہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں جہانگیرترین کے انتخابات کے دوران طاہرالقادری نے اپناامیدوارکھڑاکیاتھاجس کوشکست کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری جہانگیرترین سے لندن میں کبھی نہیں ملیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کے جہانگیر ترین اور طاہر القادری کے تعلقات کیسے ہیں، وہ لندن ان سے ملنے گئے ہی نہیں تھے میڈیا پر غلط خبر چلائی گئی ہیں ۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی ذمہ داران کو پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لندن
پلان کے پراپیگنڈے کی ہر سطح پر تردید کی جائے ۔ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کے بعد عمران خان کے رشتہ مانگنے سے متعلق متنازعہ بیانات کے بعد سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں دوریاں پائی جارہی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے بھی گریز کیا جائے ۔ رہنماؤں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لندن پلان کے حوالے سے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں اور اس کی ہر سطح پر تردید کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…