اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے پاک فوج شہر کے تین مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہو گی جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس آج معطل رہے گی مارگٹ اور ہزارہ ٹاؤن سے آنیوالی جلسوں کی سیکورٹی بھی سخت کر دی جائیگی تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر آج کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گزرنے والے جلوسوں کے روٹس سے آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا 63 کیمروں جلوسوں کی نگرانی کی جائیگی ایف سی، پولیس اور لیویز کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا جبکہ پہاڑی میدانوں میں لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا جوکہ پاک فوج شہر کے تین مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہو گی جلوسوں کے مانیٹرنگ کیلئے ڈی آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی اور آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے12 اضلاع جھل مگسی، بولان، نصیرآباد، جعفرآباد میں موبائل سروس بند رہے گی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ آج نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائیگا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عام تعطیل ہو گی علمدار روڈ سے ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو نگے صوبائی حکومت نے سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے جلوس گزرنے والے تمام روٹس کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔