بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیری مجاہد یاسین ملک کی رہائی ، وزیر اعظم میدان میں آگئے ، اقوامتحدہ کو خط لکھ دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (آئی این پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے یاسین ملک کی رہائی کے لئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔ منگل کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے یاسین ملک کی رہائی کے لئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے خرابی صحت کے باوجود غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ یاسین ملک کی بھارتی غیر قانونی حراست کا نوٹس لے۔واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فوج نے بے جا قید میں رکھا ہوا ہے جہاں انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔یاسین ملک کی اہلیہ مشا ل ملک نے کہا کہ انہیں گھر والوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یاسین ملک کی طبیعت بہت خراب ہے لیکن بھارتی فوج پھر بھی انہیں رہا نہیں کر رہی۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ کے رہائشی کم عمر لڑکے جنید احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری طالب علم جنید احمد کی فورسز کے ہاتھوں قتل اور پھر اس کے جنازے کے شرکاء پر ظلم و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو ظلم وبربریت اور سفاکیت کی انتہا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ اور اسکے مقامی آلہ کار کشمیری طالب علموں کے مستقبل کے متعلق بہت واویلا کرتے ہیں لیکن بھارتی فورسز انہی طالب علموں کو گولیوں سے چھلنی کررہی ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ بھارت جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سنجیدہ نوٹس لیں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ،حق خود ارادیت دے۔بیان میں بھارتی فوجی گاڑی کے حادثے میں زخمی فوجی اہلکاروں کو بچانے پرنوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا متعصبانہ میڈیا اس کو بھی آزادی پسندوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ ادھر مسلم خواتین مرکز سربراہ یاسمین راجہ ،مسلم پولٹیکل لیگ چیئرمین فاروق احمد توحیدی اور مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر عبدالاحد پرہ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں جنید احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد اور قتل عام کی انتہاء ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فورسز کے اہلکار بلا جواز طورپر گھروں میں زبردستی داخل ہوکر توڑ پھوڑ اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔انہوں نے سوگوارخاندانس سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔ واضح رہے کہ 12سالہ جنید احمد جمعہ کے روز سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن سے فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگی ا تھا۔ جنید کے سر میں پیلٹ لگے تھے اور وہ ہفتے کی صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساتھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…