’’چین نےدوستی کا حق ادا کر دیا ‘‘ چین کیا کام کرنے جارہا ہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے کہا ہے کہ چین اس کے ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مدد کررہا ہے ، اس سے دونوں ممالک اور علاقے کو فائدہ حاصل ہو گا ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین کا ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ پاکستان کے ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کرنے میں معاون ثابت ہو گا ، اس منصوبے پر کراچی پشاور ریلوے لائن جسے مین لائن ون (ایم ایل آئی )کہا جاتا ہے عمل کیا جائے گا۔یہ بات پاکستان کے مرکزی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے گلوبل ٹائمز کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ سی پیک میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ علاقے کے تمام ممالک کو منسلک کر دے گا اور اس سے تما م علاقے میں نقل و حمل کی سہولتیں حاصل ہوجائیں گی ، پاکستان جنوبی ایشیا ، مرکزی ایشیا اور چین کی سرحدوں کے ساتھ واقع ہے اور وہ علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے ، ایم ایل آئی ون کے 1700طویل ریلوے لائن کی اپ گریڈنگ سی پیک کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے ،جس سے گوادر کی بندرگاہ کو خنجراب کے ساتھ ملادیا جائے گا جو چین اور پاکستان کی سرحد پر واقع ہے ۔وفاقی وزیر نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ 8ارب ڈالر کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا ، اس کے لئے بنک آف چائنا 5.5ارب ڈالر اور باقی رقم ایشین ترقیاتی بنک ادا کررہاہے ،اس منصوبے کی تکمیل سے چین اور پاکستان کے درمیان ریل کا رابطہ بہتر ہو جائے گا اور اس سے سامان کی نقل وحرکت کیلئے پاکستان اور چین کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی ایک متبادل تجارتی ذریعہ مل جائے گا ، حالیہ برسوں میں گوادر بندر گاہ کی تعمیر میں تعاون کے باعث چین اور پاکستان کے تعلقات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کر کے ہم بڑی سہولت اور تحفظ محسوس کرتے ہیں ،چینی حکومت نے بھی بڑے بڑے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے، یہ منصوبے چین اور پاکستان کی دوستی کی روشن علامت بن گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریل کا نظام اس کی معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،اس سلسلے میں نومبر میں ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں ان منصوبوں پر غور کیا جائے گا اور مختصر اور طویل المیعاد منصوبوں کے بارے میں فریم ورک تیار کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…