اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم دوستی ہی نبھاتے رہ گئے اورپاک افغان سرحد پر ایک بار پھر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے متصل افغانستان کے صوبہ قندہار میں پاکستانی ٹرکوں پر افغان حکام نے پانچ ہزار افغانی بطور کارگو چارجز لاگو کیے ہیں۔اس بات کی تصدیق پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر جمال الدین اچکزئی نے کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چارجز افغانستان کی مرکزی حکومت نے نہیں بلکہ قندہار کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے لاگو کیے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ یہ چارجز چمن سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقے سپین بولدک میں وصول کیے جاتے ہیں۔جمال الدین اچکزئی نے بتایا کہ افغانستان کے ٹرکوں سے ڈھائی ہزار افغانی کی شرح سے وصول کیے جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس پاکستانی ٹرکوں سے فی ٹرک پانچ ہزار افغانی وصول کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی تاجروں کے ساتھ زیادتی اور امتیازی سلوک ہے۔پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کا سامان پاکستانی ٹرک نہ صرف افغانستان لے جاتے ہیں بلکہ یہ افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کو بہت سارے مسائل درپیش ہیں جن کو اسلام آباد اور کابل میں چیمبر کے ہونے والے اجلاسوں میں اٹھایا جاتا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغان حکام ان کو حل کرانے کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں لیکن عملی طور پر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…