پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم یہ لفظ ادا کریں تو میں 50ہزار روپے دوں گا۔۔۔! اعتزاز احسن، نواز شریف کے منہ سے کون سا لفظ سننا چاہتے ہیں ؟

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جس روز وزیراعظم نوازشریف کی زبان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا نام لیا گیا اس دن بلائنڈ ایسوایشن کو 50 ہزار روپے عطیہ کروں گا۔ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کی تکرار کا شکار ہو کر رہ گیا جب کہ مشترکہ اجلاس میں ارکان کی مایوس کن حاضری بھی قومی یکجہتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی سنجیدہ کوششوں پر سوالیہ نشان بن گئی، اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں کے ملا کر بھی 100 سے کم ارکان موجود رہے جب کہ وزیراعظم سمیت کئی حکومتی وزرا بھی غائب رہے۔اجلاس میں متفقہ قرارداد تو منظور ضرور ہوئی لیکن اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کی عدم موجودگی کا سوال اٹھا کر حکومت کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی جب کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے اعتزاز احسن نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس روز وزیراعظم کی زبان سے کل بھوشن یادیو کا نام لیا گیا اس دن میں بلائنڈ ایسوایشن کو 50 ہزار روپے عطیہ کروں گا۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے،علاقے اور قوم کی قسمت بدل دے گا،انرجی بحران پر قابو پانے سے کاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملے گی، معیشت کی بحالی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم نے تاجروں کو معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور تاجروں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ تاجر کسی بھی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی ملک تجارت اور سرمایہ کاری کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور ہم تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔انرجی بحران پر قابو پانے سے کاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملے گی، معیشت کی بحالی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا جو علاقے کی قسمت بدل دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک میں شامل میں منصوبوں سے توانائی بحران پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے کاروبار کو خاطر ترقی حاصل ہو گی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…