پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

کراچی اورسندھ میں پراناکام پھرشروع ،بڑے پیمانے پرتحقیقات کاآغاز

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے اضلاع کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم بانی کی حمایت اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی مخالفت میں وال چاکنگ شروع کر دی گئی۔ نامعلوم افراد نے دیواروں پر ”استعفے دو” اور’’بھائی کا مینڈیٹ واپس کرو” کے نعرے لکھ دیئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں نا معلوم افراد نے مرکزی اور اہم چوراہوں کی دیواروں پر چاکنگ کی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفیٰ دیں۔ وال چاکنگ میں فاروق ستار کا نام لے کر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ادھر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر بھی ایم کیوایم بانی کی حمایت اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی مخالفت میں وال چاکنگ کی گئی۔ دیواروں پر مہاجر قوم کی امانت واپس کرو کے نعرے درج تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی اورحیدرآبادمیں پہلے بھی اس طرح کی وال چاکنگ ہوئی تھی جس کے ملزمان ابھی تک نہیں پکڑے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اس وال چاکنگ کی بڑے پیمانے پرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں 

ایم کیو ایم نئی مشکلات میں پھنس گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماء گلفراز خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلفراز خٹک کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ گلفراز خٹک کو گرفتاری کے فوراََ بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گلفراز خٹک ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اہم رکن ہیں۔واضح رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔ جبکہ خواجہ اظہار کی درخواست ضمانت پر سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان پراشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ اس کیس میں فاروق ستار اور نسرین جلیل سمیت دیگر رہنما مفرور ہیں۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو خواجہ اظہار نے عدالت کو بتایا کہ ان کو سینے میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ ہسپتال جائیں گے جبکہ والدہ کی طبیعت بھی بہتر نہیں ہے لہذا کیس کی سماعت ملتوی کی جائے،اے ٹی سی نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ اسی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارسمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔یاد رہے کہ خواجہ اظہار نے دیگر ستائیس مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے۔واضح رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…