منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ چھاگئے،ایک ہی دستخط سے ہزاروں گھروں میں خوشیاں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ چھاگئے،ایک ہی دستخط سے ہزاروں گھروں میں خوشیاں،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان پاس کرنے والے 6 ہزار ڈاکٹرز کو فوری طور ملازمتیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر صحت ڈاکٹرسکندرعلی میندھرو کے ہمراہ محکمہ صحت کے اعلی افسران کے ساتھ اجلاس میں صوبے کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعلی سندھ نے ہدایت جاری کی کہ ہراسپتال یا ہیلتھ فیسیلٹی فنکشنل ہونا چاہئے یہ ہیلتھ ایمرجنسی ہے اور اہم فیصلے کرنے ہیں لہذا خالی اسامیوں کو بھرنے کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان پاس کرنے والے 6 ہزار ڈاکٹرز کو ملازمتیں دی جائیں ۔وزیر اعلی نے چیف سیکریٹری کو کہا کہ جن ڈاکٹرز کو پروموٹ کرنا ہے ان کو مہینے کے اندر اندر پروموٹ کریں اس سلسلے میں کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی اس لیے اب کوئی معذرت قابل قبول نہیں ہو گی صرف کام ہو گا کام کریں۔وزیراعلی سندھ وزیر صحت کو گریڈ B-20 کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے اپنے اختیارات تفویض کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ری اسٹرکچرکریں جس کے لیے محکمہ صحت کے چھٹے فلور پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانے ضرورت پر ذور دیا ۔انہوں نے ہدایت جا ری کی کہ اس سینٹرکے ذریعے سارے ہیلتھ سروسز،ایمبولینس سروسز اور ہیلتھ پروگرامزکو مانیٹر کریں یہ سینٹرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ہرقسم کی ہیلتھ سروس کی مانٹرنگ کرے گا اور جہاں جس سہولت کی ضرورت ہو گی فراہم کرے گا۔وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری سے سوال کیا کہ اسپتال میں ادویات کیوں نہیں ملتیں جس پرسیکریٹری صحت نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پروکیورمنٹ ٹائم پر نہیں ہوسکے،جس پروزیراعلی سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ تاخیربرداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلی نے کہا کہ جو ڈاکٹرز کام نہیں کرنا چاہتے وہ گھرچل میں کسی صورت میڈیکل کے شعبہ میں سفارش نہیں سنوں گا،اگرکسی نے براہراست سفارش کروا کرپوسٹنگ لینے کی کوشش کی وہ نوکری سے جائے گا۔وزیراعلی سندھ نے ڈائریکٹر ڈرگ ڈاکٹرقیصر کو فوری معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کوکہا کہ جو لوگ دل سے کام نہیں کرنا چاہتے ایسے ملازمین اور افسران کی میری میرٹ ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔آخر میں وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری ہیلتھ کوہدایت کی کہ جو ڈائریکٹر یا پروگرام منیجر کام نہیں کر رہا ہے اسے فوری گھر بھیجیں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی میڈیسن کی ٹیسٹ لیب کے خراب ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مارکیٹ میں دو نمبردوائی نظر آئی میں متعلقہ افسر کے خلاف کیس داخل کروں گا اور اسے جیل بھیج کر دم لوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…