پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

چوہدری نثار کی خفیہ تیاریاں آئی ایس آئی اور آئی بی کی امداد بھی حاصل کیا ہونےجارہا ہے؟ انتہائی سنسنی خیز خبر

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے خاموشی سے قومی اداروں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پپچھاڑ کی حکمت عملی تیار کر کے اس پر عمل درآمد کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہیں انٹیلی جنس بیورو اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی سمیت خفیہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کی سیکیورٹی کلئیرنس کروانے کے لئے ان کے نام انٹیلی جنس اداروں کو روانہ کر دیئے ہیں ذزائع کے مطابق وزیر داخلہ موجودہ چیئر مین عثمان یونس مبین کی جگہ اپنے پسندیدہ ڈپٹی چیئر مین مظفر علی کو چیئر مین کے عہدے پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب چوہدری نے نثار نے موجودہ ڈپنی چیئر مین نیب جو کہ سابق چیئر مین نادرا بھی ہیں کے خلاف ایک بار پھر انکوائری شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ جبکہ امتیاز تاجور کیخلاف انکوائری میں نرمی برتنے والے چار ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ ان احکامات کے ذریعے موجودہ چیئرمین نادرا کو عہدہ چھوڑنے مجبور کرنا چاہتے ہیں اس تمام اکھاڑ پچھاڑ کی اصل وجہ جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ وزیرداخلہ آئندہ انتخابات میں اپنے ہمنوا مسلم لیگی رہنماؤں کے لئے راستے آسان بنا رہے ہیں اور مخالف لیگی رہنماؤں کے لئےمشکلات پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے گزشتہ روز نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کر کے ڈی جیز کی کلئیرنس آئی ایس آئی اور آئی بی سے کروانے کا حکم جاری کیا تھا ، جبکہ قانونی طور پر کلیئرنس تعیناتی سے قبل ہی کر لی  جاتی ہے ۔ الیکشن سے کچھ ہی عرصہ قبل اس قسم کے احکامات جاری کرنا انتہائی معنی خیز ہے اور امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان اس طریقے سے اپنا راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں مستقبل میں وزیراعظم کے طور پر خود کو ایک مضبوط امیدوار کے طور پر رکھتے ہوئے اپنے ہمنوا لیگی رہنماؤں کے راستے کے پتھر ایک ایک کر کےہٹا رہے ہیں ۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ کے ان احکامات کا مقصد موجودہ چیئر مین کے لئے مبینہ طور پر گھٹن کا ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ وہ خود بخود مستعفی ہو جائیں اور وزیر داخلہ اپنے منظور نظر ڈپٹی چیئر مین نادرا مظفر علی کو چیئر مین نادرا کے عہدے پر بٹھا سکیں ۔

اس سے پہلے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف انتخابی عذرداری کے کیس میں نادرا نے جو رپورٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کی تھی وہ بھی ڈپٹی چیئر مین نادرا مظفر علی کے ہنر کا ہی کمال تھا اور اس رپورٹ کی روشنی میں خواجہ آصف کے لئے مشکلات پیدا ہونا یقینی امر ہے۔ اس رپورٹ کی تیار میں ڈپٹی چیئر مین نادرا مظفر علی نے چیئر مین نادرا عثمان یونس مبین کو یکسر نظر انداز کر کے رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جمع کروا دی تھی اس رپورٹ کے مطابق293کاؤنٹر فائلز پر درج شناختی کارڈ پڑھنے کے بھی قابل نہیں اور ان 293فائلز پر ممبرز کی تصدیق سیریل نمبر سے کی گئی ہے اور اس رپورٹ میں تقریباً60ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیا گیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان طویل عرصہ سے بول چال بند ہے۔ مسلم لیگی حلقوں کا خیال ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے منظور نظر ڈپٹی چیئر مین مظفر علی کے ذریعے انتخابی فہرستوں کی تیاری میں بہت مؤثر ثابت ہونگے اور یہ عمل مسلم لیگ (ن) کے ان اراکین کے لئے مشکلات پیدا کرے گا جو چوہدری نثار علی خان سے اختلاف رائے رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…