کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1438ھ کا چاند نظرآگیاہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس اتوار کے روز مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ وسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ارکان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، مفتی محمد ابراہیم قادری، مولانا ڈاکٹر عبدالرشید الازہری، مولاناحافظ عبیداللہ پنہوار،ڈاکٹر حافظ عبدالغفور،اخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری ،مولانا محمد یاسین ظفر، مولاناحافظ عبدالمالک بروہی،قاری عبدالعزیز اشعر ،مولانا محمد ظفر سعیدی، مولاناقاری سید اختر شاہ ،پیرسیدشاہدعلی شاہ جیلانی،علامہ خلیل الرحمن، مولانا محبوب علی سہتو، مولاناسید خالد محمودندیم مولانا سید ارشاد حسین شاہ ،آغا گوہر علی ، زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے:مولانا حافظ محمد سلفی ،مولانا محمد اسد دیوبندی ، مولانا علی کرار نقوی ، مولانا نذیر احمد نعیمی ،مولانا محمد صابر نورانی ۔ڈائرکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰبطور فنی ماہر فنی معاونت کے لئے اجلاس میں شریک ہوئے۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کیں،جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ وفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ڈائرکٹر جنرل نورسلام شاہ نے اہتمام اور رابطہ کار کے فرائض انجام دئیے ۔پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔سکھر اورملک کے بیشتر علاقوں سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں ،سکھر کی زونل کمیٹی کے ارکان نے خود چاند دیکھا ، لہٰذااتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1438ھ بروزپیر03اکتوبر کو ہوگی اور یومِ عاشوربدھ12اکتوبر کو ہوگا۔اجلاس میں اہلِ پاکستان اور تمام امّتِ مسلمہ کو نئے قمری سال کی مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ آنے والا سال امّتِ مسلمہ اور اہلِ پاکستان کے لئے امن، عافیت ، سلامتی اور استحکام کا باعث ہو۔اجلاس میں اتفاقِ رائے سے پوری قوم سے اپیل کی گئی کہ ماہِ محرم الحرام میں امن وامان کے قیام میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ تمام مسالک کے خطباء، واعظین اورذاکرین اپنے خطابات میں ایساانداز اختیار نہ کریں ،جو دوسروں کی دل آزاری کا باعث ہو ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا















































