منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایسا کام کرینگے کہ حکمرانوں کو فرار کاراستہ نہیں ملے گا،اعتزازاحسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکمران خاندان کے احتساب کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے،پیپلز پارٹی آئندہ کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے اور جب اس پر عملدرآمد کرینگے تو حکمرانوں کو فرار کا راستہ نہیں ملے گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ’’ شفاف کرپشن‘‘ میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا ۔ میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کے باوجود شفافیت کے دعوے کئے جارہے ہیں ۔ اگر احتساب کے ادارے اپنا کردار ادا کریں تو (ن) لیگ کی حکومت کے ہوش اڑا دینے والے سکینڈلز منظر عام پر آئیں گے اور یہ آج نہیں تو کل ضرور سامنے آئیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس میں نام آنے پر حکمران خاندان کے احتساب کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی ،اس معاملے کو جتنا طول دیا جائے گا اس سے مشکلات بڑھتی جائیں گی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے محرم الحرام کے بعد اسلام آباد کے گھیراؤ کے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر رہی ہے ۔ اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ خود کو کیوں احتساب کے لئے پیش نہیں کرتے؟، ان کی مزاحمت سے صاف نظر آرہا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…