اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کی جان اور مایہ ناز پاکستانی بلے باز یونس خان جو کہ چند روز قبل ڈینگی کا شکار ہو جانے کے بعد ہستپال پہنچ گئے تھے اب ڈینگی سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ مگر اپنی صحتیابی کے بعد ابھی وہ قائداعظم ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ڈینگی بخار سے صحتیابی کے بعد ٹریننگ شروع کردی۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہیں تاہم قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔بتایاگیا ہے کہ قومی کھلاڑی یونس خان کو پروفیسر کریم اﷲ مکی نے فٹنس ٹیفکیٹس جاری کرتے ہوئے کھیلنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی انہیں بخار کی شکایت ہوئی جس پر چیک کروانے پر معلوم ہوا کہ انہیں ڈینگی مچھر نے اپنا شکار بنا لیا ہے ۔