ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جنرل عاصم باجوہ کوشدید صدمہ

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاد ق آباد(آئی این پی +مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی آئی ایس پی آر لفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی خوش دامن رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ان کے آبائی گاؤں صادق آباد عید گاہ میں ادا کی جائیگی۔‎اس غم کے بائوجود بھی لفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظراپنے فرائض سرانجام د ے رہے ہیں ۔انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے رات دو بجے کے قریب لائن آف کنٹرول پر چھ سیکٹرز میں ایک ساتھ بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی گئی ۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی اس فائرنگ میں 2 نوجوان جاں بحق اور چھ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سخت بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیکس کا نام دینے کی کوشش بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی سے بھارت بوکھلا گیا ہے اور اب وہ بیان بازی کے ذریعے صورتحال کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی ڈی جی ایم او جھوٹ بول رہے ہیں اور انہیں اس بات پر شرم آنی چاہئے ۔بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے دیئے جانے والے اس قسم کے بیانات قابل گرفت ہیں اور اس پر سفارتی سطح پر بھارت کا منہ توڑنے کی ضرورت ہے ۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی اس قسم کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہم سرحدوں پر پوری طرح مستعد ہیں۔ وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چھ سیکٹرز میں کیا جانے والا حملہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہے ۔پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ بے بنیاد ہے اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح مستعد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…