مریم نواز کے ٹویٹ ، عمران خان خو د میدان میں آگئے کیا کہہ دیا ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

28  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جو سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے کی وجہ سے نوجوانوں کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں ان کے مقابلے میں حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی اسی لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مخالفین پر ضرب لگانے اور نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا سلسہ شروع کر رکھا ہے ۔ حال ہی میں مریم نواز شریف اور عمران خان کے مابین سخت لفظی جنگ فیس بک اور ٹویٹر پر چھڑ گئی ہے جس میں دونوں رہنمائوں کی جانب سے دلچسپ پیغامات سوشل میڈیا پر منظر عام پر آرہے ہیں ۔مریم نواز شریف نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں عمران خان کے بارے میں لکھا ہے کہ عمران خان فارغ اور بے روز گار انسان ہیں اس لیے ان کے پاس یہ سب کرنے کیلئے ٹائم ہے ، عمران خان نے مریم نواز شریف کے ٹوئٹ کا جواب دییتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آئس لینڈ کے لوگ پانامہ لیکس پر اپنے وزیراعظم کا نام آنے پر سڑکوں پر نکلے تھے کیا وہ بھی بے روزگار تھے ؟تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو علم ہی نہیں  ہے کہ ظلم اور زیادتی کے خلاف احتجاج ایک جہاد ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے دونوں اطراف گولیاں چل رہی ہیں اور وزیراعظم لندن میں شاپنگ میں مصروف ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہناتھا کہ کنٹرول لائن اور پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے لیکن وزیراعظم نواز شریف ان دنوں چھٹیاں منارہے ہیں اور لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن سے پاکستان واپس آ گئے ہیں ۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن کاشف عباسی نے بھی اس سلسلے میں نئی بحث چھیڑی ہےکہ مودی کی پاکستان مخالف میٹنگز کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم لندن میں شاپنگ کرتے پھر رہے ہیں جو اس وقت کے حالات کے مطابق انہیں زیب نہیں دیتا ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…