پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پہلے راستے الگ ہوئے اور اب۔۔ طاہرالقادری برہم،انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک نے عمران خان کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رائیونڈ مارچ میں رسمی طور پر بھی شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ذررائع کے مطابق عوامی تحریک نے رائے ونڈ مارچ میں شمولیت نہ کرنے کے اعلان کے بعد دونوں جماعتوں میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں جبکہ عمران خان اور طاہرالقادری کو قریب لانے والے رابطہ کاروں کا مشن بھی ناکام ہوتا نظرآرہا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لئے سیاسی رابطہ کارنے کافی کوششیں کیں مگرنتیجہ تحریک انصاف کے حق میں نہ رہا۔ پیر کے روز عمران خان نے کہا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ پتہ نہیں کیوں ناراض ہیں اور میں کوئی رشتہ مانگنے تو نہیں جا رہے جس کے بعد رابطہ کاربھی اس بیان سے پریشان ہیں اورعوامی تحریک کے کارکنوں میں عمران خان کے بیان پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔اس حوالے سے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورکا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں علامتی شرکت بھی نہیں ہوگی، عمران خان کے رشتے والے بیان سے ان کی غیرسنجیدگی ظاہرہوتی ہے جبکہ عوامی تحریک نے مارچ میں شرکت کا کوئی وعدہ ہی نہیں کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…