جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

بارڈر کے اس حصے پر ہماری خصوصی نظر ہے ۔۔ زرا آگے تو آکر دکھائو ۔۔پاک فوج کا دبنگ اعلان ۔۔ دشمن کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی بارڈر کی صورتحال پر پوری طرح سے نظر رکھی ہوئی ہے ، ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں،افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے راجگال کا مکمل کنٹرول فوج کے ہاتھ میں ہے۔ اور اب ہم دشمن کو اس طرف گھسنے نہیں دیں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کی جرمنی سےواپسی کےبعد اسپیشل آپریشنل میٹنگ ہوئی ،پشاور میں میڈیا بریفنگ بتایا کہ وارسک کرسچن کالونی میں 4دہشت گرد گھس گئے تھے،کالونی کے مقامی گارڈز نے انہیں کنٹرول کیا ، 4سہولت کارتھے،منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کے مین آپریشنز مکمل ہوچکے ہیں،اس موقع پر پکڑے گئے دہشت گردوں کو بھی صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشرقی سرحد پر پوری نظر ہے اور ہر طرح سے تیار ہیں،پاکستان نے ہمیشہ ذمے داری سے بات کی ہے ،راجگال میں پاک فوج موجود ہے، وہاں پوسٹیں تعمیرہورہی ہیں، بارڈر مینجمنٹ کے لیے 20 سے زائد پوسٹوں پر کام مکمل ہوچکا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے مزیدبتایا کہ1470 کومبنگ آپریشن خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہوئے ہیں، سہولت کاروں کا نیٹ ورک گھیرے میں آرہا ہے ،سہولت کاری میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ٹی ڈی پیز کی بحالی میں ہر ممکن مدد کرنا ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…