بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

چین میں قید پاکستانیوں کے لواحقین نے دھمکی دے ڈال۔۔۔۔ اگر انہیں رہا نہ کروایاگیا تو ۔۔۔۔!

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)چین میں گزشتہ دس سال سے مختلف جرائم کی سزا پانے والے چار سو پاکستانی قیدیوں کے لواحقین نے حکومت کی جانب سے دکھائی جانے والی سرد مہری پر لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنا یہ سردمہرانہ رویہ جاری رکھا تو وزارت داخلہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔ پچھلے دس سالوں سے ہمارے عزیز چین کے جیلوں میں منشیات سمگلنگ کیسسز میں سڑ رہے ہیں ۔ سزائیں پورے ہو نے اور چینی وزارت داخلہ کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کا گرین سگنل ملنے کے باوجود پاکستانی وزارت داخلہ قیدیوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے اقدامات نہیں کر رہی ۔

گزشتہ دس سال سے مائیں اپنے جگر گوشوں ، بیویاں اپنے شوہروں اور بچے باپ کے دیدار کیلئے ترس گئے ۔ دس دن کے اندر وزارت داخلہ نے مسئلہ حل نہ کیا تووزارت داخلہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے ۔ مرد و خواتین کا بچوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مسماة شازیہ بیگم زوجہ بختیاراحمد ، حشمت گل ، عارف ، گل احمد ، رضا خان، محب اللہ اور دیگر نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ واجد علی ،عنایت ،بشیر احمد اور بختیار سمیت گرد ونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار سو کے قریب پاکستانی گزشتہ دس سال سے منشیات سمگلنگ کیس میں چین کے جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹتے آرہے ہیں ۔

چینی حکومت نے مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں تحفیف کا اعلان کیا جس کی وجہ سے ان کے عزیزوں کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں ۔ چینی وزارت داخلہ نے پاکستانی وزارت داخلہ کو قیدیوں کی رہائی کے لئے گرین سگنل بھی دیا ہے مگر پاکستانی وزارت د اخلہ کی سرد مہری اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کے عزیزوں کو رہائی نہیں مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سال سے قیدیوں کے والدین ، بچے اور بیویاں اذیت سے گزر رہے ہیں ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو دیگر سماجی مشکلات کا سامنا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…