ملتان(آئی این پی)دریائے چناب پرپانی کی آمدخطرناک حدتک کم ہوگئی۔محکمہ انہارذرائع کے مطابق مرالہ ہیڈورکس پرپانی کی آمدصرف6ہزارکیوسک رہ گئی ہے۔چناب میں قادرآباد،پنجند،سدھنائی اوراسلام ہیڈورکس سے پانی کااخراج بندہوچکاہے۔اکثرمقامات پردریائے چناب ایک نہرکا منظرپیش کررہا ہے۔محکمہ انہار ذرائع کے مطابق دریائے ستلج ،راوی اور بیاس پر معمولی پانی کی آمد بھی بند ہوچکی ہے۔