پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

میٹرو بس نہیں،میٹرو ٹرین بھی نہیں بلکہ۔۔تیاریاں مکمل،پرویزخٹک نے خوشخبری سنادی

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ بس رپیڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس کا باقاعدہ افتتاح اس سال نومبر کے مہینے میں کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے بھر پو ر مالی تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس سے اس میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے گی ۔ یہ پراجیکٹ دسمبر2017 میں مکمل ہو گا۔وہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے بات چیت کررہے تھے۔کنٹر ی ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے خواہاں ہیں۔ اور اس کیلئے ہرممکن مالی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بینک کی جانب سے مالی معاونت منصوبے کے اجراء سے قبل ہی کردی جائے گی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈز سے چلنے والے پراجیکٹس مقررہ معیاد سے قبل مکمل کرائے جائیں گے اور اس کیلئے فنڈز کی تیز تر ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کئے گئے مواصلات کے شعبے کے منصوبوں کا85 فیصد فنڈ بینک فراہم کرے گی جو کہ 15 ارب روپے بنتا ہے جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کا 15 فیصد بجٹ صوبائی حکومت فراہم کر ے گی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک “صوبائی سڑکوں کی بحالی پراجیکٹ “کے تحت 500 کلومیٹر سڑکیں صوبے کے مختلف اضلاع میں بنانے میں تعاون کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوامی بہبود کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کا تہیہ کیا ہوا ہے کیونکہ منصوبوں میں تاخیر سے اس کی لاگت بھی بڑھ جاتی ہے اور وقت کا بھی ضیاع ہو تا ہے۔انجینئر محمد عزیز مینجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے مواصلات کے شعبے کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔وزیراعلیٰ نے سوات موٹر وے کے تناظر میں مردان کو صوابی سے ملانے والی موجودہ سڑک کو دورویہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ علاقے میں تیز تر ترقی کی راہیں ہموار ہو سکیں۔ انہوں نے سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے ایک جامع منصوبہ پر عمل در آمدپر زور دیتے ہوئے کہاکہ مختلف علاقوں میں بین الاضلاع سڑکوں کی بہتری ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد بائی پاس، کوہاٹ بائی پاس اور دیگر بائی پاس سڑکوں کیلئے جامع پلان کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…