فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے رائیونڈ مارچ میں 5لاکھ بندہ اکٹھا کرنے کا دعوی کیا تھا، اگر یہ 2لاکھ بندہ بھی اکٹھا نہ کر سکے تو عوام سے معافی مانگیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے گا ہم اسے پہنچائیں گے، اگر کسی کے پاس کرایہ نہ ہو تو اسے کرایہ اور سواری بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر ا ن خا ن اکیلے ہی چلے تھے یہ اکیلے ہی رہ جائیں گے، ہم بلدیاتی اداروں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں۔ان کا کہناتھا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ ن لیگ کا کوئی بھی کارکن رائیونڈ مارچ کے راستے میں نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ رائیومڈ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے گا ہم اسے پہنچائیں گے۔ اگر کسی کے پاس کرایہ نہ ہو تو اسے کرایہ اور سواری بھی دینے کے لئے تیار ہیں ۔
پنجاب حکومت نے رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے جانیوالوں کو کرایہ اور گاڑیاں فراہم کرنے کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
محمد بوٹا انجم
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور 5 سالہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
کہیں موسم گرم تو کہیں بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی
-
آزاد کشمیر سے متعلق بیان دینے پر پی ٹی آئی نے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
بیوی نہ ہوتی تو شاید خودکشی کر چکا ہوتا،معروف کرکٹر کا انکشاف
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ



















































