نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم پاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکرنے کی دھمکی دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ18فوجیوں کا خون رائیگانہیں جانے دینگے۔انہوں نے کہاکہ ہم اڑی کے حملے کوکبھی بھی نہیں بھولیں گے ۔اُڑی حملے کے ڈراپ سین کے بعد بھارتی وزیراعظم نے بوکھلا کر نیا پینترا بدل لیا ۔ مودی کے سر پر پاکستان سوار ایک لمحہ جنگ کی بات پھر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غربت ختم کرنے کی بات شروع کر دی۔ مودی نے پھر یہ ناپاک مہم اور سازش شروع کر دی ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کر کے چھوڑیں گے۔ نریندر مودی پاکستان کی بہادر افواج کے جذبے کو دیکھ کر بھاگ گیا اور جنگ کی بجائے غربت ختم کرنے کی لڑائی کا مشورہ دیدیا۔انہوں نے جلسہ عام سے خطاب میں کہاکہ بھارت میں غربت کے خاتمے کے لئے تمام اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں کاشتکاربھارتی پنجاب میں خودکشیاں کرچکے ہیں اوراب بھی بھارتی پنجاب کی معاشی صورتحال خراب ہے اورکاشتکاربھوک سے مررہے ہیں ۔