پشاور(این این آئی)پشاورمیں محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری ، افغان مہاجرین کے اندرون شہر میں داخلے پر پابندی اور جلوس والے راستوں پر واقع تمام ہوٹلز ، سرائے اور دیگر دوکانیں بند ہوگی۔پولیس حکام نے محرم الحرام کے حوالے سے تاجر برادری سے ملاقات کی ،ایس ایس پی آپریشن کاکہنا تھا کہ محرم کے دوران ڈبل سواری ، افغان مہاجرین کے اندرون شہر میں داخلے پر پابندی اور جلوس والے راستوں پر واقع تمام ہوٹلز ، سرائے اور دیگر دوکانیں بند رکھی جائینگی شہر میں مختلف مقامات پر نوے سے زائد کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے،محرم الحرام میں جامع سیکیورٹی انتظامات بارے پشاور کے مرکزی انجمن اور تاجر انصاف تنظیموں کے تاجر برادری کے ساتھ الگ الگ میٹنگز میں ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ پولیس اور تاجروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، محرم کے دوران امن وامان قائم رکھنے میں اپنا کردار مل کر اداکرینگے ، شہر میں مختلف مقامات پر 90 سے زائد نئے کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے ، تاجر برادری نے پولیس اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ تاجر برادری کا مکمل تعاون پولیس کے ساتھ رہیگا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ محرم کے دوران ڈبل سواری ، افغان مہاجرین کے اندرون شہر میں داخلے پر پابندی اور جلوس والے راستوں پر واقع تمام ہوٹلز ، سرائے اور دیگر دوکانیں بند رکھی جائینگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں