ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الطاف حسین کی کل کی تقریر کس کی تھی؟ارم عظیم فاروقی کے دھماکہ خیز انکشافات نے کھلبلی مچادی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الطاف حسین زندہ نہیں؟کل کی تقریر کس کی تھی؟ارم عظیم فاروقی کے دھماکہ خیز انکشافات نے کھلبلی مچادی- ایم کیوایم کی رہنمارہنما ارم عظیم فاروقی نے سوشل میڈیا پرایم کیو ایم بانی کے آڈیو پیغام سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔ کہتی ہیں آڈیو میں بجنے والے ہارنز لندن نہیں لیاقت آباد کے ہیں۔ مصطفیٰ عزیزآبادی ذرا دھیان دے دیتے۔ایم کیوایم لندن نے رات گئے بانی قائد کا آڈیو پیغام جاری کیا جس میں الطاف حسین نے ڈاکٹرفاروق ستار کو اتحاد برقرار رکھنے کیلئے فیصلہ سازی کا اختیار دیا۔ آڈیو پیغام میں بانی قائد کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم تھا کچھ لوگ سازش کرکے آمرانہ فیصلے کریں گے۔متحدہ لندن کے رہنماوں واسع جلیل اور مصطفیٰ عزیز آبادی نےساونڈ کلاوڈ کے لنک کیساتھ بانی متحدہ کا آڈیو پیغام صرف شئیرہی نہیں کیا بلکہ عوام کو سننے اورآگے شئیر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔سوشل میڈیا پربانی متحدہ کا آڈیو پیغام شیئر ہوا تو ہلچل مچ گئی ، مختلف حلقوں میں پیغام کو لے کرسچ اور جھوٹ کی تکرار چل پڑی۔ مگر متحدہ کی باغی رہنما ارم عظیم فاروقی نے دلچسپ خلاصہ کرتے ہوئے آڈیو پیغام پر سوالات اٹھا دیے۔ارم عظیم کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عزیز آبادی آڈیو پیغام میں لیاقت آباد کے بس ہارن تو چپ کرادیں، لندن میں تو اتنے ہارن بجانا جرم ہے۔ مذاق ہی مذاق میں متحدہ کی ایم پی اے ارم عظیم نے عزیزآبادی سے یہ سوال بھی کرڈالا کہ جو الطاف بھائی کی آواز پہچانتے ہیں انہیں علم ہے کہ یہ ان کی آواز نہیں۔ کیا کردیتا تسی، اتنا نہ ہنسائو۔اب ارم عظیم فاروقی کے اس انکشاف کے بعد الطاف حسین کاآڈیوپیغام ایک معمہ بن کررہ گیاہے ۔اصل معمہ یہ ہے کہ کچھ حلقے کہتے ہیں کہ وہ تقریرالطاف حسین کی نہیں تھی بلکہ ان حلقوں کاکہناہے کہ انہیں شک ہے کہ الطاف حسین اتنے مشکل حالات میں زندہ بھی ہیں ؟

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…