پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نام لینے کی دیر تھی کہ بھارت تلملا اٹھا ۔۔اقوام متحدہ اجلاس میں نواز شریف نے کس شخص کانام لیا ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے برہان وانی کو ’نوجوان رہنما‘ کہنے پر بھڑک اٹھا۔جمعرات کو بھارت کے خارجہ امور وزیر مملکت ایم جے اکبر نے نواز شریف کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ پاکستان ایک دہشت گرد کو ہیرو قرار دے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں خونی کھیل کھیلنے والے دہشت گرد برہان وانی کی تعریف کرکے پاکستان یہ تسلیم کر رہا ہے کہ وہ دہشت گردی کا حامی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی جائے اور اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر بھجوایا جائے تاکہ وہ انڈیا کے بہیمانہ تشدد کی تحقیقات کریں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ایم جے اکبر نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب مکمل طور حیران کرنے والا ہے۔ انھوں مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ستائش کر رہا ہے۔ وانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جو کہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ایم جے اکبر نے کہا کہ یہ حیرت انگیز بات ہے کہ ملک کا ایک لیڈر ایسے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کا اس انداز سے پروپیگنڈہ کر رہا ہو۔ ایم جے اکبر نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بات تو کرنا چاہتا ہے لیکن ہاتھ میں بندوق ساتھ میں رکھ کر ’دہشت گردی اور دوستی ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…