اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رائیونڈ مارچ،تحریک انصاف کاشیڈول سامنے آگیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کا شیڈول ترتیب دے دیاگیا ہے شیڈول کے مطابق چاروں ڈویثرن سے قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران پارٹی کے عہد یداروں اور منتخب ناظمین کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکن تیس ستمبر سے پہلے ایک یا دو دن قبل قافلوں کی شکل میں روانہ ہونگے یہ قافلے صوبے کے مختلف اضلاع سے لاہور رائیونڈ پہنچیں گے ہمارے پر امن احتجاج کیخلاف کوئی بھی سازش کی گئی یا پھر کوئی بھی خون خرابہ ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر ہو گی گزشتہ روز روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے شاہ فرما ن کا کہنا تھا کہ ہماری کے پارٹی اجلاس میں صوبہ بھر سے قومی وصوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور مختلف اضلاع سے ناظمین سمیت پانچ سو عہد یداروں نے شرکت کی موسم کی خرابی کی وجہ سے عمران خان پشاور نہ پہنچ سکے لیکن انکی ہدایت کے مطابق 30ستمبر کو رائیونڈ پہنچنے کیلئے حتمی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ اس لئے ضروری ہو چکا ہے کہ الیکشن کمیشن ، احتساب کمیشن ، اور دیگر متعلقہ ادارے پانامہ لیکس کی غیر جانب انکوئری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اب ہمارے پاس پر امن مارچ کا واحد راستہ رہ گیا ہے ہم وزیر اعظم ہاؤس یا کسی کے گھر نہیں جا رہے ہیں بلکہ ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کیلئے پر امن احتجاج کا راستہ اپنا رہے ہیں جوکہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے اس وقت پاکستان چالیس فیصد لوگوں کو پورا کھانا تک نہیں ملتا ہے جبکہ ملک کے چالیس ہزار ڈالر بیرونی ممالک میں پڑے ہیں اگر یہ پیسہ پاکستان آجاتا ہے تو نہ صرف ملک کے بیس ہزار ڈالر کا قرضہ ختم ہو گا بلکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا لوگوں کو روز گار ملے گا تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کا احتساب ہو تو تمام لوگوں کیلئے احتساب کی راہ ہموار ہو جائے گی جنکا پیسہ بیرون ممالک میں پڑے ہیں اور انکے نام پانامہ لیکس میں شامل ہیں اگر کرپشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے نام آتے ہیں تو انکا بھی پہلے احتساب کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…