راولپنڈی (این این آئی) سی ٹی ڈی پنجاب نے راولپنڈی ٗ اٹک اور ٹیکسلا میں آپریشن کر کے داعش کیلئے بھرتیاں کرنے والے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔سی ٹی ڈی پنجاب کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی، اٹک اور ٹیکسلا میں آپریشن کے دوران داعش کیلئے بھرتیاں کرنے والے نیٹ ورک کو توڑ کر 4 دہشت گردوں کو اٹک اور ٹیکسلا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں میں ہاشم خان کا تعلق مہمند ایجنسی، شکیل خان کا باجوڑ ایجنسی ہے ٗ شاہین اورکزئی ایجنسی اور عمران گجرات کا رہائشی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے داعش خراسان کے سربراہ حافظ سعید خان سے افغانستان میں ملاقات کی تھی، یہ ملاقات حافظ سعید خان کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت سے چند ہفتے قبل ہوئی تھی اور ایک چچا شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے ۔